ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہڑتال سے کشمیر میں عام زندگی متاثر

ہڑتال سے کشمیر میں عام زندگی متاثر

Sat, 19 May 2018 20:20:06    S.O. News Service

سرینگر،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں وکشمیر کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علیحدگی پسندوں کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال سے عام زندگی متاثر ہوا۔قانون ونظام کو برقرار رکھنے کے لئے حکام نے کچھ علاقوں میں پابندی لگائی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں زیادہ تر دکانیں، پٹرول پمپ اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی ٹریفک سڑکوں سے ندارد رہا جبکہ ذاتی کاریں، کیب اور آٹو ۔رکشہ شہر کے کئی علاقوں میں چل رہے تھے۔افسر نے بتایا کہ وادی کے دیگر اضلاع سے بھی بند کی خبریں آئی ہیں۔افسر نے بتایا کہ لال چوک تک جانے والی مارچ کو روکنے کے لئے حکام نے شہر کے سات پولس اسٹیشن علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکم نوہٹا، کھانیار ، ریناواڑی، سپھاکدل اور مہراج گنج میں لگائی گئی ہے۔وہیں میسما اور کرالکھد علاقے میں بھی جزوی پابندی لگائی گئی ہیں۔وزیر اعظم کا دورہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسکول اور کالجوں میں ہونے والے تمام کام کاج کو معطل کر دیا۔کشمیر یونیورسٹی نے آج کی تمام امتحانات منسوخ کر دیں۔احتیاط کے طور پر موبائل انٹرنیٹ سروس پر پوری وادی میں روک لگا دی گئی ہے۔


Share: